News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

سپین -فرانس: روزانہ کرونامریضوں کی تعداد دوبارہ ہزاروں میں

اسپین میں بھی وائرس کی دوسری لہر اپنا چہرہ دکھا رہی ہے، یہاں پر کل ساڑھے 4 ہزار افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے
عام وبا سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعدد 7لاکھ 25 ہزار کے قریب جبکہ متاثرین کی تعداد 19 ملین 6 لاکھ تک ہو گئی ہے۔
1 لاکھ 64 ہزار 94 جانی نقصان اور 59 لاکھ سے زائد متاثرین کے حامل متحدہ امریکہ میں نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ ریاست میں نئے کیسسز کی تعداد میں گراوٹ کا عمل شروع ہو چکا ہے، موسم ِ خزاں کے سمسٹر کے لیے طلبا اور اساتذہ کو اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں درس و تدریس کی اجازت دے دی جائیگی۔ اس ریاست میں ابتک وبا سے 33 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 79 افراد کے وائرس کے ہاتھوں شکست کھانے سے ملک میں مجموعی جانی نقصان 99 ہزار 572 جبکہ متاثرین کی تعداد 50 ہزار کے اضافے سے 29 لاکھ 63 ہزار تک ہو گئی۔
میکسیکو میں ایک دن میں مزید 794 اموات اور 51 ہزار 311 کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں پر 4 70 ہزار کے قریب انسان وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔
برطانیہ میں دوبارہ سے اموات کی تعداد میں اضافے کا مشاہدہ ہو رہا ہے ، ایک دن میں 98 افراد وائرس کے خلاف جنگ ہار گئے تو مزید 871 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
اسپین میں بھی وائرس کی دوسری لہر اپنا چہرہ دکھا رہی ہے، یہاں پر کل ساڑھے 4 ہزار افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے۔

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 12 افراد کے جانی نقصان سے ملک میں مجموعی جانی نقصان 30 ہزار 24 جبکہ ایک دن میں 2 ہزار 288 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایک طویل مدت کے بعد یہاں پر یومیہ 2 ہزار سے زائد افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ یاد رہے کہ فرانسیسی سائنسی کمیٹی نے موسم ِ خزاں یا پھر موسم ِ سرما میں ملک میں وبا کی دوسری لہر کا سامنا کر سکنے کے خدشات ظاہر کیے تھے

1,365 total views, 0 views today

36 Replies to “سپین -فرانس: روزانہ کرونامریضوں کی تعداد دوبارہ ہزاروں میں

  1. Independance Immobilière – Agence Dakar Sénégal
    Av. Fadiga, Immeuble Lahad Mbacké
    BP 2975 Dakar
    +221 33 823 39 30

    Agence Immobilière Dakar

    I’ve been browsing on-line more than 3 hours as of late, yet I by no means discovered any fascinating article like yours.
    It is lovely price sufficient for me. In my opinion, if all web owners
    and bloggers made excellent content material as you probably did, the internet can be much more useful than ever before.

Leave a Reply

Your email address will not be published.