News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

سپریم کورٹ میں دائرحلف نامہ کےمتن پرگیلانی کوتشویش

سرینگر = حریت(گ) چیئر مین سید علی گیلانی نے سپریم کورٹ میں پیش کردہ حلف نامے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت زدہ مہاجرین اور پناہ گزینوں کو انسانی ہمدردی کی بناء پر مدد کرنے کے بجائے انہیں دہشت گردی سے نتھی کرنا انسانیت کے ساتھ ایک ظلم عظیم سے تعبیر کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے روہنگیائی پناہ گزینوں کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے لئے انہیں ’’پاکستان کی دہشت گردی‘‘ سے جوڑنے کی بزدلانہ کوشش کی گئی ہے۔ حریت چیئرمین نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو ہر مسئلے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی لت پڑ گئی ہے، ورنہ روہنگیا مسلمانوں اور ’’پاکستان کی دہشت گردی‘‘ کا آپس میں دُور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔ حریت راہنما نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ ہندوستان ایک طرف اقوام متحدہ کی مستقل ممبرشپ حاصل کرنے کا درخواست گزار بنا ہوا ہے اور دوسری جانب پناہ گزینوں کے ساتھ انسانی ہمدردی کے ناطے نیک سلوک کرنے کے قواعد وضوابط پر عمل کرنے کے برخلاف سختی سے نمٹنے کی دھمکیاں دے رہا ہے

2,813 total views, 0 views today

3 Replies to “سپریم کورٹ میں دائرحلف نامہ کےمتن پرگیلانی کوتشویش

  1. Nice blog here! Also your web site loads up fast! What web host are you using? Can I get your affiliate link to your host? I wish my website loaded up as quickly as yours lol|

  2. When I initially left a comment I appear to have clicked on the -Notify me when new
    comments are added- checkbox and now whenever
    a comment is added I recieve 4 emails with the exact same comment.
    Is there an easy method you are able to remove me from that service?
    Thank you!

Leave a Reply

Your email address will not be published.