News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

سپریم کورٹ:فائنل امتحان کےمعاملہ میں سماعت جمعہ کو

سپریم کورٹ نے یونیورسٹیوں میں مختلف کورسز کے آخری سال کے امتحانات 30 ستمبر تک کرائے جانے کی لازمیت سے متعلق یونیورسٹی گرانٹ کمیشن(یو جی سی)کے رہنما خطوط کو چیلنج دینے والی درخواستوں کی سماعت 31 جولائی تک کے لئے پیر کے روز ملتوی کردی جسٹس اشوک بھوشن،جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس بی آر گوئی کی بنچ نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کو یو جی سی کی جانب سے 29 جولائی تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔
اس جواب پر درخواست گزار اگلے روز یعنی 30 جولائی کو جواب داخل کرسکتے ہیں۔

بنچ چار درخواستوں کی مشترکہ سماعت کررہی تھی،جن میں مختلف یونیورسٹیوں کے 31 طلباء،قانون طالب علم یش دوبے،یوا سینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے اور ایک طالب علم کرشنا باگھمارے کی ایک ایک درخواست شامل ہے

62 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.