News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

سوپور: 46سالہ شہری کورونا سےفوت

شمالی کشمیر سوپور کا ایک46سالہ شہری کورونا وائرس کی وجہ سے پیر کے روز جاں بحق ہوگیا۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک مرض سے ہونے والی اموات کی تعداد182ہوگئی ۔
مذکورہ شہری نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق نمونیا وغیرہ میں مبتلاءتھا اور وہ سکمز صورہ میں انتقال کرگیا۔
ضلع کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے مذکورہ شہری کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج صبح پونے چھ بجے چل بسا۔
سوپور کے مذکورہ شہری کے از جان ہونے سے وادی کشمیر کے اندر ہونے والی کورونا ہلاکتوں کی تعداد165تک جا پہنچی ہے جبکہ صوبہ جموں میں اب تک 17اموات ہوئی ہیں۔
وادی میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع سرینگر ہے جہاں 45اموات ہوئی ہیں

1,125 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.