News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

سعودی طالبعلم نےاسرائیلی پرچم کےساتھ کھڑا ہونےسےانکارکیا

جمہوریہ چیک میں منعقدہ 50 ویں کیمیا اولمپکس مقابلوں کی تقریبِ تقسیمِ انعامات کے دوران سعودی عرب کے طالبعلم نے اسرائیل کے پرچم کے ساتھ کھڑے ہونا رد کر دیا
جمہوریہ چیک میں منعقدہ 50 ویں کیمیا اولمپکس مقابلوں کی تقریبِ تقسیمِ انعامات پر سعودی عرب کے طالبعلم نے اپنی دھاک بٹھا دی۔

بدر سلمان نامی سعودی عرب کا طالبعلم اپنا میڈل وصول کرنے کے لئے اسٹیج پر آیا تو اس کے بعد اسٹیج پر آنے والا اسرائیلی طالبعلم اسرائیل کا پرچم اٹھائے اس کے ساتھ آ کھڑا ہوا۔

تاہم سلمان نے اسرائیل کے پرچم کے ساتھ کھڑے ہونا رد کر دیا اور اپنی جگہ تبدیل کر لی۔

سعودی طالبعلم کی اس حرکت پر ہال میں موجود بعض انسانوں نے تالیاں بجا کر داد دی۔

تاہم سلمان کو سب سے زیادہ داد سوشل میڈیا پر ملی۔
خاص طور پر مسئلہ فلسطین کے حامی ایکٹیوسٹوں نے بدر سلمان کے طرز عمل کی دل کھول کر تعریف کی

1,412 total views, 0 views today

2 Replies to “سعودی طالبعلم نےاسرائیلی پرچم کےساتھ کھڑا ہونےسےانکارکیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.