News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

سشما وقریشی ملاقات، ہندوستان نےعین موقعہ پرمنسوخ کی میٹنگ

ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر میٹنگ رد ہوچکی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی میٹنگ کو ہندوستان نے رد کردیا ہے ۔

جموں و کشمیر پولیس کے تین جوانوں کے قتل اور برہان وانی پر پاکستان کے اسٹامپ جاری کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں ہوسکتی ہے۔ ہندوستان جوانوں کے قتل سے ناراض ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ ایسے ماحول میں میٹنگ نہیں ہوپائے گی۔

خیال رہے کہ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے جمعرات کو کہا تھا کہ سشما سوراج اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات اس مہینے کے آکر میں ہوگی ۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی حکومت کی اپیل پر ہندوستان میٹنگ کیلئے تیار ہے ۔ یہ وزیر خارجہ سطح کی میٹنگ ہوگی ۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ یہ صرف میٹنگ ہے ۔ پاکستان کی جانب سے درخواست کی گئی تھی ، اس میٹنگ کو بات چیت نہ سمجھا جائے

1,334 total views, 0 views today

2 Replies to “سشما وقریشی ملاقات، ہندوستان نےعین موقعہ پرمنسوخ کی میٹنگ

  1. I will right away snatch your rss feed as
    I can’t to find your e-mail subscription link or newsletter service.
    Do you have any? Kindly permit me know in order that I could subscribe.
    Thanks.

  2. My brother suggested I might like this web site. He was once totally right.
    This post truly made my day. You cann’t believe simply how so much time
    I had spent for this information! Thanks!

Leave a Reply

Your email address will not be published.