News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

سری لنکا میں مقدس فیسٹیول پر دہشت گردی انتہائی مذموم فعل

آج جب دنیا بھر میں ایسٹر کے مبارک اور مقدس تہوار کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، سری لنکا میں تین گرجا گھروں اور تین ہوٹلز پر دہشت گردی کے واقعات میں 160 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
سری لنکا برسوں دہشت گردی کا ماضی میں نشانہ بنا جس میں ہزاروں معصوم افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوئے. دہشت گردی کے اس بہیمانہ دراز سلسلے میں بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ ایل ٹی ٹی ای ملوث تھا. لگتا اس خون خوار گروپ نے پھر سے ہاتھ پیر نکالنا شروع کیا ہے اور اس نے دوبارہ سرگرم ہوکر یہ خون آشام دھماکے کر کے اپنی ایکزسٹینس کا عندیہ دیا ہے.
ان بہیمانہ اور انسانیت دشمن کارروائیوں کی ذمہ داری کوئی بھی قبول کرے لیکن اندازہ یہی ہے کہ پس پردہ سری لنکا کے وہی پرانے دہشت گرد عناصر ہیں جو اس ملک کی ترقی کرنا پسند نہیں کرتے ہیں. ادارہ انکشاف اس خون خوار دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتا ہے. اور سری لنکا میں امن کا دعا گو ہے

2,068 total views, 0 views today

One Reply to “سری لنکا میں مقدس فیسٹیول پر دہشت گردی انتہائی مذموم فعل

Leave a Reply

Your email address will not be published.