ریاست کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے نوگام علاقے میں جمعہ کی رات دیر گئے نامعلوم افراد نے ایک کمسن لڑکے کو تیز دھار والے ہتھیار سے زخمی کیا۔
ریاست کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے نوگام علاقے میں جمعہ کی رات دیر گئے نامعلوم افراد نے ایک کمسن لڑکے کو تیز دھار والے ہتھیار سے زخمی کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سری نگر کے پہرو علاقے میں جمعہ کی رات قریب نو بجے نامعلوم افراد نے ایک کمسن لڑکے پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کرکے اس کو زخمی کیا۔
زخمی لڑکے کی شناخت سمیع فیاض ولد فیاض احمد ساکن گنگی پورہ نوگام کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سمیع کو زخمی حالت میں مقامی لوگوں کی مدد سے علاج ومعالجے کے لئےایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا ایک پولیس آفیسر نے کہا ہے کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کیا ہے اور چھان بین کی جارہی ہے
1,149 total views, 0 views today
I quite like reading a post that can make men and women think.
Also, thanks for allowing me to comment!
xeoorj slots farm