News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

سرینگر: عدنان سمیع کی آمد،گاڑیوں اورمسافروں کی تلاشی

سری نگر ، 7 اکتوبر (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ہفتہ کے روز سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اہلکاروں کو گاڑیوں کی تلاشی اور ان میں سوار مسافروں کی جامہ تلاشی لیتے ہوئے دیکھا گیا۔
تلاشی کا یہ سلسلہ ظاہری طور پر شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن کمپلیکس میں معروف گلو کار، موسیقار، میوزک کمپوزر اور ایکٹر عدنان سمیع خان کا ہفتہ کی شام کو ہونے والے کنسرٹ کے پیش نظر شروع کیا گیا ہے۔
سیکورٹی فورسز نے حفاظتی اقدام کے طور پر ہفتہ کو شہر میں مختلف مقامات پر ناکے بٹھائے جہاں گاڑیوں اور ان میں سوار مسافروں اور ڈرائیوروں کی تلاشی لی جارہی تھی

1,727 total views, 0 views today

One Reply to “سرینگر: عدنان سمیع کی آمد،گاڑیوں اورمسافروں کی تلاشی

Leave a Reply

Your email address will not be published.