News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

ریاست کی آئینی حیثیت ختم کرکے دو ٹکڑےکیے: نیشنل کانفرنس

نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کو اُسی روز ابدی نیند سلا دیا گیا جب نئی دلی نے یہاں کی آئینی حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کردیا اور ایک گھناونی سازش کے تحت جموں و کشمیر جیسی تاریخی ریاست کو دو پھاڑ کر کے مرکزی زیر انتظام علاقے بنا ڈالے۔

موصوف نے پیر کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا: ‘مرکز میں براجمان بھاجپا سرکار نے پہلے 370 کو لیکر جھوٹا پروپیگنڈا چلایا اور یہاں کی خصوصی پوزیشن کو تعمیر وترقی، سرمایہ کاری اور ملی ٹنسی کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ قرار دیا اور اسی بہانے کی آڑ میں جموں وکشمیر کے دو ٹکڑے کردیئے۔
یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ریاست کے دو حصے کر کے مرکزی زیر انتظام علاقے بنائے گئے ہوں’

189 total views, 0 views today

One Reply to “ریاست کی آئینی حیثیت ختم کرکے دو ٹکڑےکیے: نیشنل کانفرنس

Leave a Reply

Your email address will not be published.