News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

روسی ماہرین کا کرونا ویکسین کےتعلق سے بڑا دعویٰ

روسی بائیوٹیکنالوجی کمپنی کاکہنا کہ ان کی بنائی دوا کا کلینکل ٹیسٹ کامیابی سےجاری ہے اور جلد ہی اس سےکویڈ 19 کےمریضوں کاعلاج کیا جاسکے گا۔

یہ دوا درحقیقت جوڑوں کےدرد کےلئے تیار کی جارہی تھی لیکن اس کے کورونا کے علاج کے لیےمثبت نتائج سامنے آئے ہیں، کمپنی نےدعویٰ کیاکہ جلد کورونا سے بچاؤکی ویکسین بھی تیار کرلی جائے گی۔

روسی وزیر صحت کا ویکسین کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم بیماری کے تمام مراحل میں لوگوں کے علاج کے لیے پہلے سے ہی دوائیں تیار کررہے ہیں اور وہ استعمال ہورہی ہیں، ہم ایک ویکسین تیار کرنے پر بہت محنت کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایک ماہ یا اس سے زیادہ عرصے میں کلینکل ٹرائلز شروع ہوجائیں گے۔

48 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.