لیبیائی فوج نے اعلان کیا ہےکہ دو روسی کارگو طیاروں نے کل ملک کے مشرق میں خلیفہ خفتر کے زیر کنٹرول صیرطہ شہر میں لینڈنگ کی ہے۔
صیرطہ اور جفرا مشترکہ آپریشن ادارے کے ترجمان جنرل عبدل حادی دیرح کا کہنا ہے کہ یہ طیارے صیرطہ شہر کے گاردابیہ ہوائی اڈے پر اترے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارگو طیارے تھے تا ہم اس پر لادے گئے سازو سامان کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں ، لیکن ایک اندازے کے مطابق اس پر فوجی سازو سامان موجود تھا۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات، مصر، فرانس اور روس کی حمایت و تعاون حاصل ہونے والے خفتر نے دارالحکومت طرابلس پر قبضہ جمانے کے لیے 4 اپریل 2019 کو حملے کے احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد ملک میں پر تشدد واقعات رونما ہوئے تھے۔
122 total views, 0 views today