News برصغیر تازہ ترین

رام ناتھ کووِند ہندوستان کے 14ویں صدر منتخب

نئی دہلی– ہندوستان کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حمایت یافتہ رام ناتھ کووِند بھارت کے 14ویں صدرجمہوریہ منتخب ہوگئے۔بھارتی الیکشن کمیشن نے کہا کہ رام ناتھ کووند بھارتی پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں کے 65 فیصد ووٹ حاصل کرکے ملک کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔71 سالہ سابق وکیل اور ہندوؤں کی دلِت ذات سے تعلق رکھنے والے رام ناتھ کووند کو بی جے پی نے صدارت کے منصب کے لئے نامزد کیا تھا، جبکہ ان کے مقابلے میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی دلت برادری سے تعلق رکھنے والی سابق رکن پارلیمنٹ اور اسپیکر میرا کمار کو صدارت کے لئے نامزد کیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے رام ناتھ کووند کو صدر بننے کی مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بی جے پی کی حکومت میں رام ناتھ کووند کے صدر منتخب ہونے پر تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ نریندر مودی نے ایک طویل عرصے سے نظر انداز کیے جانے والے نچلی ذات کے ہندوؤں پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔یاد رہے کہ ایک ارب سے زائد آبادی والے بھارت میں نچلی ذات کے ہندوؤں کی تعداد 20 کروڑ ہے، جو بھارت کی غریب عوام میں شمار کیے جاتے ہیں۔بھارت کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے جب ریاست کے سربراہ کا انتخاب نچلی ذات کے ہندوؤں میں سے ہوا ہے۔رام ناتھ کووند کو ریاست جموں و کشمیر کے ان اراکین اسمبلی نے ووٹ دیا جو بھاجپا پی ڈی پی اتحاد میں شامل ہیں۔انہیں پی دی پی کے 28،بھاجپا کے25اور پیپلز کانفرنس کے دو اراکین نے ووٹ دیا ۔ اسکے علاوہ انکے حق میں ایک اور ووٹ بھی پڑا۔موجودہ صدر پرناب مکھرجی کے دور صدارت کی مدت 24 جولائی کومکمل ہوجائے گی جب کہ رام ناتھ کووند 25 جولائی کو بھارت کے 14 ویں صدر کا حلف اٹھائیں گے۔دریں اثناء گورنر اور وزیر اعلیٰ نے رام ناتھ کوند کو ملک کا14 واں صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔مبارک بادی کے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ رام ناتھ کوند کی جیت ملک کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ کوند کے منتخب ہونے سے پسماندہ اور کمزور طبقوں کی با اختیاری کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ کوند کا دورِ اقتدار بہترین اور حوصلہ مند ثابت ہوگا۔

1,720 total views, 0 views today

2 Replies to “رام ناتھ کووِند ہندوستان کے 14ویں صدر منتخب

  1. Hmm is anyone else encountering problems with the
    pictures on this blog loading? I’m trying to figure out if its
    a problem on my end or if it’s the blog. Any responses would be greatly appreciated.

Leave a Reply

Your email address will not be published.