News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

رام مندر بنےگا، حکومت ہماری، سپریم کورٹ بھی ہمارا: مُکُٹ ورما

بی جے پی کے وزیر نے کہا کہ مندر بنے گا کیونکہ سپریم کورٹ بھی ہمارا ہے، ایگزیکٹیو اور مقننہ بھی ہماری ہےاورملک بھی ہمارا ہے۔

رام مندر تعمیر پر چل رہے تنازعہ کے درمیان بی جے پی کے کوآپریٹیو وزیر مکٹ بہاری ورما کا ایک بڑا بیان آیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں وزیر مکٹ بہاری ورما نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بھی ہمارا ہے اور عدلیہ بھی۔ رام مندر بن کر رہے گا۔

واضح رہے کہ کابینی وزیر مکٹ بہاری ورما بہرائچ کے قیصر گنج سے بی جے پی کے ممبراسمبلی ہیں۔ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی مندر کے مدعے پر نہیں، ترقی کے مدعے پر اقتدار میں آئی ہے۔ مندر ان کے لئے لائق احترام ہے۔ مندر بنے گا کیونکہ سپریم کورٹ بھی ہمارا ہے، ایگزیکٹیو اور مقننہ بھی ہماری ہے اور ملک بھی ہمارا ہے۔

اس بیان پر بی جے پی لیڈر انل سنگھ نے سی این این- نیوز 18 کو بتایا ’’سپریم کورٹ آزاد ہے۔ ایسا نہیں کہہ سکتے کہ سپریم کورٹ کسی کے دباو میں ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا ’’رام مندر کا معاملہ عدالت میں ہے، سپریم کورٹ کسی تنظیم یا سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتا ہے‘

2,112 total views, 0 views today

One Reply to “رام مندر بنےگا، حکومت ہماری، سپریم کورٹ بھی ہمارا: مُکُٹ ورما

  1. Do you mind if I quote a few of your posts as long as I
    provide credit and sources back to your webpage?
    My blog site is in the exact same area of interest
    as yours and my visitors would truly benefit from some of the information you provide here.
    Please let me know if this okay with you. Thanks!

Leave a Reply

Your email address will not be published.