News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

راجستھان میں صلح باجپا کے لیے جھٹکا: کانگریس

کانگریس نے راجستھان یونٹ میں کئی دنوں سے جاری تنازعہ کے سلجھنے پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پارٹی اعلیٰ کمان کے ’سب کوساتھ لے کر چلنے‘ کی پالیسی کا نتیجہ بتایا کہ اور کہا کہ یہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کرارا جواب ہے کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کے روز یہاں جاری بیان میں کہا کہ کانگریس کے ریاستی رہنماؤں کے درمیان جاری تنازعہ سے مسلسل بحران بڑھ رہا تھا لیکن کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے سب کو ساتھ لے کر چلنے اور پارٹی میں ہر کسی کے جذبات کی قدر کرنے کی پالیسی کے سبب یہ تنازعہ ختم ہو گیا۔
انہوں نے کہا،’ راجستھان کے سیاسی ہلچل کے تھمنے پر ریاست کے آٹھ کروڑ عوام کو مبارکباد۔ مسٹر راہل گاندھی کی دور اندیشی اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم اور محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا کا تعاون رنگ لایا۔ مسٹر اشوک گہلوت کی پختگی اور مسٹر سچن پائلٹ کے اعتماد نے حل نکالا ہے‘۔
ترجمان نے اس صلح کو بی جے پی کے منھ پر کرارا طمانچہ قرار دیا اور کہا،’ یہ بی جے پی کو کرارا جواب ہے جو اپوزیشن میں ہو کر اور عوام کی جانب سے برطرف کیے جانے کے باوجود حکومت بنانے کے خواب دیکھ رہے تھے۔ یہ وہی ہیں جو ہر طرح کے ہتھکنڈے اختیار کیے جانے کے بعد بھی بی جے پی اراکین اسمبلی کی پارٹی کی میٹنگ تک نہ بلا پائے بالآخر انھیں ہوٹل میں رکھنا پڑا۔ اب سب گلے۔شکوے اور کڑواہٹ بھلا کر تمام اراکین اسمبلی اور کانگریس کے ساتھی راجستھان کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کریں گے

114 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.