News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

راجستھان سے257 کشمیری زائرین طلبہ کی گھر منتقلی

انڈین ائر فورس کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے زائد از 250 زائرین اور طلبا کو جمعہ کے روز راجستھان سے لیہہ اور سری نگر پہنچایا گیا۔ یہ وہ زائرین اور طلبا ہیں جنہیں گذشتہ ماہ ایران سے لاکر راجستھان میں مختلف جگہوں بالخصوص جودھپور اور جیسلمیر میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آئی اے ایف جہاز کے ذریعے جمعہ کو مزید 52 زائرین اور طلبا جیسلمیر سے سری نگر پہنچائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر ائرپورٹ پر لازمی سکریننگ کے بعد ان زائرین اور طلبا کو ایس آر ٹی سی بسوں کے ذریعے اپنے گھروں کو روانہ کردیا گیا۔
دریں اثنا لداخ سے تعلق رکھنے والے 205 زائرین کو بھی جمعہ کے روز راجستھان کے جودھپور سے آئی اے ایف کی ایک خصوصی پرواز کے ذریعے لیہہ پہنچایا گیا جہاں سے اکثر کو بسوں میں سوار کرکے کرگل لے جایا گی

1,646 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.