News بین الاقومی عالم اسلام

دنیا کے مسلمانوں کومیرا سلام ہو، آپ کی سلامتی کے دعا گو ہیں، صدرایردوان

دنیا بھر میں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے ، ان کا قتل ِ عام کیا جا رہا ہے اور ان پر ظلم کے پہاڑ لادے جا رہے ہیں

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی اپنے استحکام، ملکی امن و امان، ڈیموکریسی اور شہریوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی بدولت امن وآشتی کاپیامبر ہے۔
صدر ایردوان نے استنبول میں شب قدر کے حوالے سے منعقدہ ایک محفل میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے اظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ “ترکی اور دنیا بھر کے مختلف گوشوں میں ماہ رمضان کی فضلیتوں سے فیض یاب ہونے والے تمام تر اسلامی بھائیوں کو میرا محبت بھرا سلام ہو۔ ہم یہاں پر شام میں بمباری تلے افطاری کرنے والے ہمارے بھائیوں، یمن میں سوکھی روٹی سے بھی محروم معصوم بچوں ، افغانستان ، عراق، پاکستان اور لیبیا میں جھڑپوں تلے اس مقدس ماہ کو گزارنے پر مجبور ہونے والے مظلوموں ، 70 برسوں سے ایک آزاد وطن کی حسرت میں جلنے ولے فلسطینی مہاجرین کے لیے دعا گو ہیں۔”

انہوں نے عید سعید سے ہمکناری کی حد تک ماہ صیام کے روحانی فیض اور اس کی اقدار کے عین موزوں زندگیاں گزارنے کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترک محکمہ مذہبی امور کے زیر ِ اہتمام اس محفل میں 3 لاکھ سے زائد افراد بیک وقت نماز ِ تراویح ادا کر رہے ہیں۔
صدر ترکی نے مسلم امہ کے ایک کٹھن دور سے گزرنے کا ذکر کرتے ہوئے اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے ، ان کا قتل ِ عام کیا جا رہا ہے اور ان پر ظلم کے پہاڑ لادے جا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان تمام دردناک واقعات کے خلاف ترکی اپنے پر استحکام اور امن و امان پر مبنی ماحول اور شہریوں کے درمیان اتفاق و سلوک کی بدولت ایک مثالی حیثیت کا حامل ہے

1,511 total views, 0 views today

2 Replies to “دنیا کے مسلمانوں کومیرا سلام ہو، آپ کی سلامتی کے دعا گو ہیں، صدرایردوان

  1. I was recommended this blog by my cousin. I am not sure whether this post is
    written by him as nobody else know such detailed about my trouble.
    You are wonderful! Thanks!

  2. Thanks for finally talking about >دنیا کے مسلمانوں کومیرا سلام ہو، آپ کی سلامتی کے دعا گو
    ہیں، صدرایردوان – انکشاف <Loved it!

Leave a Reply

Your email address will not be published.