News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

دنیا: کرونامتاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ کو چھوتی ہوئی

کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کی وبا کے پھیلاؤ اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب تک اس نے دنیا بھر میں 97.77 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے اور اب تک 4.93 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 9777889 افراد کو متاثر کیا ہے اور 493672 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کووڈ ۔19 کے معاملے میں، امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف، اس وبا کی وجہ سے تعداد اموات میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔

ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 18552 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اب اس سے متاثر افراد کی کل تعداد 508953 ہوگئی ہے۔ اسی دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 384 لوگوں اموات ہونے سے تعداد 15685 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 197387 فعال کیسز موجود ہیں اور اب تک 295881 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے

433 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.