News ٰآس پاسٰ برصغیر بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

دنیا میں کووڈ سےمرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ سےزیادہ

عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اس بیماری سے ایک کروڑ سے زئد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 5،00،306 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 1،00،05،970 افراد متاثر ہوئے ہیں۔سپر پاور سمجھا جانے والے امریکہ میں اب تک 25،42،675 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں 125،763 افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں۔برازیل ، برطانیہ ، اٹلی ، فرانس ، اسپین اور میکسیکو میں 20،000 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،89،077 کیسز درج کئے گئے ہیں ۔ سب سے زیادہ کورونا کیسز میں اضافہ برازیل اور امریکہ میں ہوا ہے یہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالترتیب 46،860 اور 44،458 متاثرین سامنے آئے ہیں۔ اس دوران ہندستان میں بھی 19،906 معاملات درج ہوئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4،612 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور سنیچر کی بہ نسبت 2،254 اموات میں کمی ہوئی ہے

73 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.