News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

دنیا:کروناہلاکتیں5.5لاکھ، متاثرین1 کروڑ17 لاکھ

دنیا بھر میں کورونا وائرس کووڈ19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار سے متجاوزکر گئی ہے ۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 169ہوچکی ہے۔امریکہ میں ایک بار پھر ایک ہی روز میں 50 ہزار مریض سامنے آ ئے جبکہ ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں 66 لاکھ سے زائد افراد مرض سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ-19) دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے اوردنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1.17 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ 5.40 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1،17،92،259 ہوگئی ہے جبکہ 5،40،487 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کووڈ ۔19 کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار میں ، امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔
دنیا میں خود کوسپرپاور قراردینے والے امریکہ میں اب تک ، 29،35،716 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1،32،284 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 16،23،284 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 65،487 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں

1,204 total views, 0 views today

4 Replies to “دنیا:کروناہلاکتیں5.5لاکھ، متاثرین1 کروڑ17 لاکھ

  1. Independance Immobilière – Agence Dakar Sénégal
    Av. Fadiga, Immeuble Lahad Mbacké
    BP 2975 Dakar
    +221 33 823 39 30

    Agence Immobilière Dakar

    I like the valuable info you provide to your articles. I’ll bookmark your blog and
    test again here regularly. I’m somewhat sure I will learn lots of new stuff right right here!
    Good luck for the following!

  2. M.E.C Mon Electricien Catalan
    44 Rue Henry de Turenne
    66100 Perpignan
    0651212596

    Electricien Perpignan

    Very nice article, totally what I was looking for.

Leave a Reply

Your email address will not be published.