News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

دفعہ 35 اےنئی پودکےمستقبل سےمنسلک، اس کادفاع لازمی: عمر عبداللہ

دفعہ 35 اے کے ساتھ ہمارے بچوں کا مستقبل منسلک، اس کا ہر حال میں دفاع کریں گے: عمر عبداللہ
سری نگر ، 8 اگست (یو ا ین آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ دفعہ 35 اے سے ہی ہماری شناخت ، ہماری پہچان اور ہماری انفرادیت قائم و دائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ریاستی مفادات کا دفاع کرنے کے لئے اپنا خون تک بہانے سے گریز نہیں کرے گی۔
عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے حلقہ انتخاب خانصاحب کے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ’دفعہ 35 اے سے ہی ہماری شناخت ، ہماری پہچان اور ہماری انفرادیت قائم و دائم ہے ، اس دفعہ کے ساتھ ہمارے بچوں کا مستقبل جڑا ہوا ہے، نئی دلی میں بہت سارے ایسے دشمن عناصر موجود ہیں جن کے گلے سے جموں وکشمیر کا اپنا آئین ،علیحدہ پرچم اور کی خصوصی پوزیشن گلے سے نہیں اُترتی ہے، یہ عناصر روز اول سے ہی ہماری وحدت کے خلاف سازشیں رچاتے آئے ہیں‘۔
اس موقع پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد اکبر لون، علی محمد ڈار اور کانسچونسی انچارج منظور احمد وانی موجود تھے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر نیشنل کانفرنس نے اسمبلی میں دفعہ 35 اے کا معاملہ نہ اُٹھایا ہوتا تو شائد آج بھی ریاستی حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں کوئی بھی وکیل کیس نہیں لڑ رہا ہوتا۔ پی ڈی پی حکومت اس معاملے میں جان بوجھ کر خوب غفلت میں سوئی کیونکہ قلم دوات جماعت والے دفعہ 35 اے کو ختم کرنے کی سازش میں برابر شریک تھے-

1,419 total views, 0 views today

2 Replies to “دفعہ 35 اےنئی پودکےمستقبل سےمنسلک، اس کادفاع لازمی: عمر عبداللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published.