News بین الاقومی تازہ ترین

دفاع پر مجبور کیا تو امریکہ کوریا کوتباہ کردےگا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ’سرکش ریاستوں‘ سے درپیش خطرات سے خبردار کیا ہے۔
منگل کو نیویارک میں جنرل اسمبلی سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر شمالی کوریا نے اسے( امریکہ) یا اس کے اتحادیوں کو اپنے دفاع پر مجبور کیا تو امریکہ اسے تباہ کر دے گا۔
صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ ‘راکٹ مین خودکش مشن پر ہے۔’
خیال رہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حال ہی میں جوہری ہتھیاروں کے تجربات کیے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں ایران کو بھی متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ’بدعنوان آمریت’ کا ارادہ مشرقِ وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔
انھوں نے ایرانی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کی حمایت کرنا ترک کرے۔
صدر ٹرمپ نے سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور میں ایران کے جوہری پروگرام پر ہونے والے سمجھوتے پر دوبارہ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ‘باعث شرمندگی’ ہے۔
انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا:
امریکہ کا ’فائدہ نہیں اٹھانے دیا جائے گا یک طرفہ معاہدوں کا حصہ نہیں بنا جائے گا‘
بین الاقوامی سطح پر ‘مضبوط خودمختار اقوام’ کی اہمیت پر زور دیا
بعض ممالک ‘جہنم میں جا رہے ہیں’ لیکن اقوام متحدہ ان کی مدد کر سکتا ہے
وینزویلا کا بحران جس کی قیادت بائیں بازو کی حکومت کر رہی ہے وہ امریکہ کے لیے خطرناک ہے، ‘ناقابل قبول’ ہے اور ‘امریکہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھ سکتا’
سوشلزم کی بطور نظریہ نفی کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘اس سے صرف ذہنی تکلیف، تباہی اور ناکامی ہی آئی ہے۔

2,982 total views, 0 views today

5 Replies to “دفاع پر مجبور کیا تو امریکہ کوریا کوتباہ کردےگا: ٹرمپ

  1. Very nice post. I simply stumbled upon your weblog and wished to say that I’ve truly
    loved browsing your weblog posts. After all I’ll be subscribing in your feed and I am hoping you write once more soon!

  2. I’m really enjoying the design and layout of your website. It’s a very easy on the eyes which makes it much more pleasant for me to come here and visit more often. Did you hire out a designer to create your theme? Excellent work!|

  3. M.E.C Mon Electricien Catalan
    44 Rue Henry de Turenne
    66100 Perpignan
    0651212596

    Electricien Perpignan

    Hi there to every , as I am truly eager of reading this weblog’s post
    to be updated daily. It includes pleasant information.

Leave a Reply

Your email address will not be published.