News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

دس فیصد ریزرویشن پر پابندی لگانےسےسپریم کورٹ کا انکار،حکومت سے جواب طلب

اقتصادی پسماندگی کی بنیاد پرریزرویشن کے موضوع پرسپریم کورٹ نے روک لگانے سے انکارکردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے اس پرجواب طلب کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فی الحال حکومت کے فیصلے پرروک نہیں لگائی ہے۔ تاہم سپریم کورٹ نے حکومت سے چارہفتے میں جواب طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ اعلیٰ ذات کے پسماندہ اورکمزورطبقات کے لوگوں کے لئے 10 فیصد ریزرویشن کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی۔ مودی حکومت نے پارلیمنٹ میں آئین کا 124 واں ترمیم کرکےاعلیٰ ذات کے پسماندہ طبقات کے لئے ریزرویشن کا انتظام کیا ہے۔ اس کے تحت عام طبقے کے غریبوں کے لئے 10 فیصدریزرویشن کا التزام ہے۔
سپریم کورٹ نے غریب اعلیٰ ذات کے لئے 10 فیصد ریزرویشن پرروک لگانے سے انکارکر دیا ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی والی بینچ نے کہا ہے کہ اس معاملے کی جانچ کی جائے گی۔ اقتصادی پسماندگی کی بنیاد پرریزرویشن کے فیصلے کے خلاف دائرکی گئی عرضی میں عدالت سے اس فیصلے پراسٹے مانگا گیا تھا، لیکن عدالت نے فی الحال روک لگانے سے انکارکردیا ہے اورکہا کہ معاملے کی جانچ چل رہی ہے

2,115 total views, 0 views today

One Reply to “دس فیصد ریزرویشن پر پابندی لگانےسےسپریم کورٹ کا انکار،حکومت سے جواب طلب

Leave a Reply

Your email address will not be published.