News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

دبئی حکمراں کی بیوی ناراضگی میں شوہرکو چھوڑکر جرمنی پہنچی

دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین ناراض ہو کر جرمنی پہنچ گئیں اور سیاسی پناہ کی درخواست دے دی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین گھر سے ناراض ہو کر اپنی 11 سالہ بیٹی اور 7 سالہ بیٹے کے ہمراہ جرمنی پہنچیں جہاں انہوں نے دبئی میں اپنی جان کو درپیش خطرے کے باعث سیاسی پناہ کی درخواست بھی دے دی۔

45 سالہ شہزادی حیا بنت الحسین کی دبئی سے جرمنی آمد اور سیاسی پناہ کی درخواست دینے کی تاحال جرمwن حکومت یا متحدہ عرب امارات کے حکام نے تصدیق نہیں کی ہے تاہم شہزادی حیا اور ان کے بچوں کو رواں برس جنوری کے بعد سے کسی بھی عوامی مقام پر نہیں دیکھا گیا، شہزادی حیا شیخ محمد کی چھٹی بیوی ہیں اور وہ اردن کے موجودہ بادشاہ عبداللہ کی سوتیلی بہن بھی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ایک بیٹی بھی گھر سے ناراض ہو کر دبئی سے برطانیہ پہنچی تھیں تاہم برطانیہ نے انہیں واپس بھیج دیا تھا، اسی طرح ایک اور بیٹی شیخ لطیفہ نے بھی بغاوت کی کوشش کی تھی تاہم انہیں بھی بھارتی بحریہ نے گرفتار کرکے واپس دبئی بھیج دیا تھا

496 total views, 0 views today

11 Replies to “دبئی حکمراں کی بیوی ناراضگی میں شوہرکو چھوڑکر جرمنی پہنچی

  1. Hi there i am kavin, its my first occasion to commenting anyplace,
    when i read this article i thought i could also create comment due
    to this brilliant post.

  2. Hi there! This is my 1st comment here so I just wanted to give
    a quick shout out and tell you I truly enjoy reading your
    blog posts. Can you recommend any other blogs/websites/forums that go over the same topics?

    Thanks a lot!

Leave a Reply

Your email address will not be published.