News Uncategorized Weather ٰآس پاسٰ

خط انتظام پرہندوستانی فورسزکی فائرنگ سے10 افراد زخمی: پاکستان

پاکستان زیر انتظام کشمیر کے علاقے نکیال سیکٹر میں خط انتظام کی دوسری جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 لڑکیوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔
نکیال کے اسسٹنٹ کمشنر ولید انوار کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب تقریباً تمام گاؤں میں صبح 7 بجے شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری تعداد میں مارٹر گولے برسائے۔
بھارت کی جانب سے فائر کیا جانے والا ایک شیل پالانی گاؤں میں حاجی اسلم کے گھر کی چھت پر گرا جس کے نتیجے میں ان کی دو بیٹیاں زخمی ہوئیں جن کی شناخت 22 سالہ مسرت اور 15 سالہ ثمرہ کے نام سے کی گئی۔
جیر مرگ اور دھاروتی ناری گاؤں میں بھی بھارتی گولوں سے 11 سالہ علیبہ مجید اور 35 سالہ محمد زہور مغل زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ بالا کوٹ کے علاقے میں 3 افراد زخمی ہوئے جن میں 18 سالہ عبدالعزیز، 52 سالہ عبدالغنی اور ان کی 42 سالہ اہلیہ فرزند بیگم شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نار دبسی گاؤں میں 50 سالہ شمیم اختر بھی زخمی ہوئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق 6 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے صبح شروع ہونے والا شیلنگ کا سلسلہ اب تک نہیں رکا ہے۔
واضح رہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی کے لیے 2003 میں پاکستان اور ہندوستانی افواج کی جانب سے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے تاہم اس کے باوجود جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین برائے بھارت اور پاکستان کے تین اہلکاروں کے لائن آف کنٹرول کے دورے کے دوران ان کو صورت حال سے آگاہ کرنے والے دو مقامی افراد کو بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کردیا تھا تاہم اس حملے میں اقوام متحدہ کے اہلکار محفوظ رہے۔

2,018 total views, 0 views today

2 Replies to “خط انتظام پرہندوستانی فورسزکی فائرنگ سے10 افراد زخمی: پاکستان

  1. Today, I went to the beach with my children. I found a sea shell and gave it to my 4 year old daughter and said “You can hear the ocean if you put this to your ear.” She placed the shell
    to her ear and screamed. There was a hermit
    crab inside and it pinched her ear. She never wants to go back!

    LoL I know this is totally off topic but I had to tell someone!

  2. Amazing! This blog looks exactly like my old one!

    It’s on a entirely different subject but it has pretty much the
    same page layout and design. Superb choice of colors!

Leave a Reply

Your email address will not be published.