نئی دہلی۔ معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ہندوستان کے حوالہ کرنے سے متعلق ملیشیا نے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ گزشتہ کچھ مدت سے ملیشیا میں پناہ لینے والے ذاکر نائک کا اب ہندوستان واپسی کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ ملیشیا کی حکومت نے کہا ہے کہ اگر حکومت ہند ان کی حوالگی کا مطالبہ کرتی ہے تو وہ ذاکر نائک کو اس کے حوالہ کر دے گی۔
انقلاب میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق، ملیشیا حکومت کے اس رخ سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ وہ ذاکر نائک کو ہندوستان کو سونپنے کے لئے تیار ہے۔ ملیشیا کے نائب وزیر اعظم زاہد حمیدی نے کہا کہ اگر حکومت ہند ذاکر نائک کی حوالگی کے لئے درخواست دے گی تو وہ انہیں سونپ دیں گے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ابھی اس تعلق سے ان کے پاس کوئی درخواست وصول نہیں ہوئی ہے۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ فی الحال ذاکر نائک کا پاسپورٹ منسوخ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ذاکر نائک نے ابھی تک ملیشیا کے کسی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا تھا کہ وہ ذاکر نائک کی حوالگی کے لئے ملیشیا سے درخواست کریں گے۔ ذاکر نائک پر نوجوانوں میں مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دینے کا الزام ہے
1,642 total views, 0 views today
I was suggested this website through my cousin.
I am not certain whether or not this put up is
written via him as nobody else realize such specified
approximately my problem. You’re incredible! Thank you!