News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

حقیقی لائین کنٹرول لائین پرکوئی ملک حالات نہ خراب کرے: چین

ہندوستان اور چین کی افواج کے درمیان مشرقی لداخ کی گلوان وادی (Galwan Valley Face off) میں گزشتہ کئی دنوں سے بڑھتی کشیدگی کے درمیان آج وزیر اعظم مودی کا اچانک لیہہ دورے پر جانے سے چین میں بوکھلاہٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا لیہہ دورہ چین کو سخت پیغام دے رہا ہے۔ یہی سبب ہے کہ اب چین کے وزارت خارجہ کی طرف سے بیان دیا گیا ہے کہ سرحد پر کوئی بھی فریق ایسا کام نہ کرے، جس سے سرحد پر حالات خراب ہوں۔
ہر روز ہونے والی بریفنگ میں چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان جھاوو لیزیان نے کہا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازعہ کو فوجی افسران بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے میں دونوں ممالک کو ایسا کوئی قدم نہیں ا ٹھانا چاہئے، جس سے سرحد پر چل رہی کشیدگی میں اضافہ ہو۔
مشرقی لداخ کی گلوان وادی میں 15 جون کی رات ہندوستان اور چین کی افواج کے درمیان ہوئے پُرتشدد جھڑپ کے بعد سے دونوں ممالک میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان آج وزیر اعظم نریندر مودی اچانک لداخ پہنچ گئے۔ لیہہ پہنچ کر وزیر اعظم نریندر مودی نے فوج، ایئر فورس اور انڈو تبت بارڈر پولیس (ITBP) کے جوانوں سے بات کی۔ وزیر اعظم کے دفتر (PMO) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’فی الحال وزیر اعظم مودی نیمو کے ایک فارورڈ لوکیشن پر ہیں۔ یہاں وہ علی الصبح ہی پہنچ گئے تھے۔ یہ جگہ 11,000 کی اونچائی پر واقع ہے۔ یہ علاقہ سندھ کے کنارے پر اور جانسکر رینج سے گھری ہوئی ناقابل رسائی جگہ ہے۔
نیمو دنیا کی سب سے اونچی اور خطرناک پوسٹ میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ اچانک وزیر اعظم نریندر مودی کے اس دورے نے ہر کسی کو حیران کردیا۔ پہلے اس دورے پر صرف چیف آف ڈیفنس اسٹاف (CDS) بپن راوت کو ہی آنا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے میں فوجی افسران نے انہں سرحد سے متعلق رپورٹ بھی دی

1,254 total views, 0 views today

8 Replies to “حقیقی لائین کنٹرول لائین پرکوئی ملک حالات نہ خراب کرے: چین

  1. I was curious if you ever thought of changing the structure of your site? Its very well written; I love what youve got to say. But maybe you could a little more in the way of content so people could connect with it better. Youve got an awful lot of text for only having 1 or 2 pictures. Maybe you could space it out better?|

  2. M.E.C Mon Electricien Catalan
    44 Rue Henry de Turenne
    66100 Perpignan
    0651212596

    Electricien Perpignan

    Hello, i believe that i saw you visited my weblog thus i got here to return the prefer?.I’m attempting
    to in finding issues to enhance my website!I guess its ok to use a
    few of your concepts!!

Leave a Reply

Your email address will not be published.