News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

جولائی30 کو باجپا کی بڑی میٹنگ، جموں وکشمیر پرہوسکتاہےفیصلہ

ریاست جموں وکشمیرکی سیاسی حالت اور یہاں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر بحث کرنے کے لئے بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے کورگروپ کی میٹنگ قومی راجدھانی دہلی میں بلائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس میٹنگ میں وزیراعظم نریندرمودی اورپارٹی کے قومی صدرامت شاہ سمیت دیگراعلیٰ لیڈروں کے حصہ لینے کا امکان ہے۔ نریندرمودی اورامت شاہ کی ممکنہ موجودگی اہم ہے اوراس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ پارٹی اسمبلی انتخابات کے لئے کمرکسنے میں مصروف ہوگئی ہے۔
مرکزاورریاستی حکومت سے لا اینڈ آرڈرصحیح ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد الیکشن کمیشن ریاست میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرسکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزیرجتیندرسنگھ، بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو، ریاستی صدررویندررینا اورریاست کے دیگرسینئرلیڈراس میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ ان لیڈروں کے علاوہ پارٹی کے کارگزارقومی صدرجے پی نڈا بھی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔
جموں وکشمیرکے لئے پارٹی کے اہم پالیسی سازرام مادھو نے اس سے قبل الیکشن کمیشن سے اس سال ریاست میں الیکشن کرانے کی اپیل کی تھی۔ ریاستی بی جے پی نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی وقت الیکشن کےلئے تیارہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری نارندرسنگھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس اس سال الیکشن کرانے کے لئے کافی وقت بچا ہے۔ 2014 میں جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات نومبر- دسمبر میں ہوئے تھے۔ جموں وکشمیرمیں فی الحال صدر راج نافذ ہےاوراسے تین جولائی سے 6 اورماہ کے لئے بڑھایا گیا ہے۔
قابل ذکرہے کہ حال میں ہی مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرمیں 10 ہزاراضافی فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا۔ مرکزنے دہشت گردی مخالف مہم اورلا اینڈ آرڈر بنائے رکھنے کے لئے کشمیروادی میں مرکزی اہلکاروں کے تقریباً 10 ہزارفوجیوں کو بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
نئی اکائیاں وادی میں پہلے سے تعینات سیکورٹی اہلکاروں کا ہاتھ مضبوط کریں گی جو سالانہ امرناتھ یاترا کا سیکورٹی نظام دیکھ رہے ہیں اورروزانہ دہشت گردی مخالف مہم چلا رہے ہیں۔ یہ جوان وادی میں تعینات سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آرپی ایف) کی تقریباً 65 مستقل بٹالین اوریاترا کے بہترانعقاد کے لئے تعینات دیگراہلکاروں کی 20 دیگر بٹالین کے اضافی ہوں گے۔ یاترا 15 اگست کو ختم ہوگی۔ آپ کو بتا دیں کہ ایک بٹالین میں تقریباً 1000 اہلکار ہوتے ہیں۔ افسران کے مطابق نئی تعیناتی سے ریاست میں اسمبلی الیکشن کرانے میں بھی مد د ملے گی، جو کسی بھی وقت ہونے کا امکان ہے

839 total views, 0 views today

3 Replies to “جولائی30 کو باجپا کی بڑی میٹنگ، جموں وکشمیر پرہوسکتاہےفیصلہ

  1. Thanks for the auspicious writeup. It actually
    was a enjoyment account it. Glance advanced to far introduced agreeable from you!
    By the way, how can we communicate?

Leave a Reply

Your email address will not be published.