News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

جنگجوؤں کیخلاف بڑی کاروائی کی تیاری، افسروں سےڈوال میٹنگ

خبر رسان ایجنسیز: کشمیر میں ایک بڑے جنگجویانہ حملہ کے خطرہ کے پیش نظر این ایس اے اجیت ڈوال نے سبھی سیکورٹی ایجنسیوں کی میٹنگ کی تھی ۔ ساتھ ہی ساتھ وادی میں فوج کی تعداد بڑھانے جانے کے فیصلہ کوجنگجویانہ حملہ کی خبر کے پیش نظر صرف فوج کو مضبوط کرنا بتایا گیا ہے.
قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوال کے کسی پیشگی اطلاع کے بغیر کشمیر وادی پہنچنے کے بعد اب الگ الگ طرح کی قیاس آرائیاں کی جانے لگی ہیں ۔ کوئی ان کے دورہ کو آرٹیکل 35 اے سے جوڑ رہا ہے ، تو کوئی اندازہ لگا رہا ہے کہ کشمیر میں کچھ بڑا ہونے والا ہے ۔ ان سبھی خبروں کے درمیان اب انکشاف ہوا ہے کہ وادی میں ایک بڑے دہشت گردانہ حملہ کے خطرہ کے پیش نظر این ایس اے اجیت ڈوبھال نے سبھی سیکورٹی ایجنسیوں کی میٹنگ کی تھی ۔ ساتھ ہی ساتھ وادی میں فوج کی تعداد بڑھانے جانے کے فیصلہ کو دہشت گردانہ حملہ کی خبر کے پیش نظر صرف فوج کو مضبوط کرنا بتایا گیا ہے ۔
دراصل خفیہ ایجنسیوں کو جانکاری ملی ہے کہ پاکستان میں واقع دہشت گرد تنظیموں کے ذریعہ وادی کشمیر میں ایک بڑے دہشت گردانہ حملہ کی سازش رچی جارہی ہے ۔ خفیہ اطلاع کے پیش نظر کشمیر وادی میں سیکورٹی فورسیز کی تعداد بڑھائی گئی ہے ۔
اجیت ڈوبھال دو دن کے دورہ پرسری نگر پہنچے تھے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس دوران انہوں نے سیکورٹی اور خفیہ ایجنسیوں کے افسران کے ساتھ الگ الگ میٹنگیں کی تھیں ، جس میں انہوں نے کشمیر میں سیکورٹی کے بندوبست کا بھی جائزہ لیا تھا ۔ ڈوبھال کے اس دورہ کو کافی خفیہ رکھا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کشمیر پہنچنے سے کچھ گھنٹے پہلے ہی افسران کو این ایس اے کے دورہ کی معلومات دی گئی تھی ۔
اجیت ڈوبھال نے گورنر کے مشیر کے وجے کمار ، ڈی جی پی دلباغ سنگھ ، چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم اور آئی جی ایس پی پانی سے ملاقات کی تھی ۔ کشمیر دورہ پر پہنچے این ایس اے نے آئی بی کے سینئر اہلکاروں سے بھی ملاقات کی تھی ۔ تاہم ڈوبھال نے اس دوران کن معاملات پر گفتگو کی ، اس کی کوئی جانکاری ابھی تک ہاتھ نہیں لگی ہے.

20 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.