News ٰآس پاسٰ تازہ ترین

جنوبی کشمیر میں سیکیورٹی کے پیش نظرہائی الرٹ

ڈورو/ / وادی میں گزشتہ شام یاتریوں کی ایک گاڑی پر ہوئے حملے کے بعد پوری وادی میں ہائی الرٹ جاری کیا گیاجبکہ سرینگر جموں شاہراہ پرکشمیر سے تعلق رکھنے والی گاڑیوں کو ٹول پوسٹ قاضی گنڈ سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ٹریفک پولیس عملے کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی آمد ورفت حفاظتی نقطہ نگاہ سے روکا گیا ایسا صرف جموں بند کی وجہ سے کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی طرح کے نقص امن سے بچا جاسکے۔ادھر ٹول پوسٹ ،لورمنڈا اور زگ موڈ میں رکے درماندہ کشمیری ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ گذشتہ شب سے یہاںرکے پڑے ہیں جس کے سبب اُنہیں سخت مشکلات درپیش ہیں ،جبکہ کئی گاڑیوں میں تازہ پھل و سبزیاں سڑنے کو تیار ہے، ادھر قصبہ ڈورو ،ویری ناگ اور قاضی گنڈ میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ، جبکہ جگہ جگہ تلاشی اور شناختی کارڑکی چھان بین بھی ہورہی ہے۔اس دوران قصبہ ڈورو میں منگل کی صبح پولیس سٹیشن کے نزدیک سڑک پر خار دار تار بچھا کر عبور و مرور میں روکاوٹیں کھڑی کی گئیں ۔اس سلسلے میں ایس ایچ اوڈور ونے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ اس طرح کا قدم جموں جارہی کشمیر نمبر کے گاڑیوں کو روکنے کیلئے اُٹھا گیا ہے جو شاہراہ سے بائی پاس کرکے براستہ ڈورو ٹنل تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں اور اسکا مطلب عوام کو کسی طرح کی پریشانی میں مبتلا کرنا ہرگز نہیں اگر عوام کو کوئی پریشانی اٹھانی پڑرہی ہے تو وہ میں دیکھ لوں گا لیکن ہم کسی بھی صورت میں گاڑی کو جموں نہیں جانے دیں گے

1,768 total views, 0 views today

3 Replies to “جنوبی کشمیر میں سیکیورٹی کے پیش نظرہائی الرٹ

  1. Hey I know this is off topic but I was wondering if you knew of any widgets
    I could add to my blog that automatically tweet my newest twitter updates.
    I’ve been looking for a plug-in like this for quite some time and
    was hoping maybe you would have some experience with
    something like this. Please let me know if you run into
    anything. I truly enjoy reading your blog and I look forward to your new
    updates.

  2. Aw, this was a very good post. Taking a few minutes and actual effort
    to generate a really good article… but what
    can I say… I put things off a lot and don’t seem to get nearly anything done.

  3. Greetings! I’ve been reading your weblog for a while now and finally got
    the bravery to go ahead and give you a shout out from Atascocita
    Texas! Just wanted to mention keep up the fantastic
    job!

Leave a Reply

Your email address will not be published.