News برصغیر تازہ ترین

جموں و کشمیر کی صورتحال میں بہتری کے حکومت کے دعوی کو کانگریس نے خارج کیا، وادی کشمیر کی حقیقی صورتحال پر ملک کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ

دہلی، 19 جولائی ، جموں وکشمیر میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے حکومت کے دعوی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے آج مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور وادی کشمیر کی حقیقی صورتحال نیز ریاست میں صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے کئے جانے والے والے اقدامات پر ملک کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا۔
نامہ نگاروں کے سامنے ایک مشترکہ بیان دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈران پی چدمبرم اور غلام نبی آزاد نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تشدد کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ” جموں و کشمیر میں روزانہ فوجی جوانوں کی موت ہورہی ہے، عام شہریوں کا قتل ہورہا ہے اور تشدد کے واقعات میں سیکڑوں لوگ زخمی ہورہے ہيں، اس لئے حکومت کا یہ دعوی کرنا کہ سلامتی کی صورتحال میں بہتری ہوئی ہے، ملک کے عوام کو گمرا ہ کرنا ہے”

1,563 total views, 0 views today

2 Replies to “جموں و کشمیر کی صورتحال میں بہتری کے حکومت کے دعوی کو کانگریس نے خارج کیا، وادی کشمیر کی حقیقی صورتحال پر ملک کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ

  1. Good site you have here.. It’s difficult to find high quality
    writing like yours nowadays. I seriously appreciate
    individuals like you! Take care!!

  2. I know this web site presents quality depending content and other information, is there
    any other site which presents these kinds of things
    in quality?

Leave a Reply

Your email address will not be published.