News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

جموں وکشمیر: کروناسے5 کی موت، تعداد اموات101

جموں و کشمیر میں منگل کے روز پانچ کورونا متاثرین کی موت واقع ہونے کے ساتھ یونین ٹریٹری میں کورونا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 101 ہوگئی ہے۔
ان پانچ اموات میں سے چار کا تعلق وادی کشمیر کے سری نگر، شوپیاں اور بارمولہ اضلاع سے ہے جبکہ ایک صوبہ جموں کے ضلع کٹھوعہ کا رہنے والا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے قمرواری علاقے سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ شخص، جس نے منگل کی صبح شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں، کا کورونا وائرس ٹیسٹ بعد از مرگ مثبت آیا۔
کورونا وائرس کے علاوہ نمونیا میں مبتلا اس مریض کو ایک روز قبل یعنی پیر کے روز ہسپتال ھٰذا میں داخل کرایا گیا تھا۔
ہسپتال برائے امراض سینہ سری نگر میں منگل کے روز ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک 23 سالہ کورونا متاثرہ مریض اور ضلع سری نگر سے تعلق رکھنے والی کورونا میں مبتلا ایک 65 سالہ خاتون کی موت واقع ہوئی۔
سی ڈی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ شوپیاں سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ جوان کو یہاں گذشتہ روز لایا گیا تھا اور منگل کے روز اس کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ متوفی کے سر میں شدید چوٹ لگی تھی اور اس کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی تھی۔
موصوف ڈاکٹر نے بتایا کہ سری نگر کے باغات برزلہ سے تعلق رکھنے والی کورونا سے متاچرہ خاتون جس کی منگل کے روز موت واقع ہوئی، وہ ونٹی لیٹر پر تھی اور وہ ذیباطیس کے علاوہ کئی عارضوں میں مبتلا تھی۔
قبل ازیں جموں کے کٹھوعہ کے ایک عمر رسیدہ خاتون مریض اور شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے ایک مریض کی بالترتیب گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں اور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بمنہ میں موت واقع ہوئی۔
شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بمنہ کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شفا دیوا نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے ایک 52 سالہ مریض کو یہاں 27 جون کو لایا گیا تھا جس کا بعد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور منگل کے روز اس کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی نمونیا کے علاوہ دیگر عارضوں میں بھی مبتلا تھا۔
جموں کے ضلع کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والی ایک 85 سالہ کورونا متاثرہ خاتون کی منگل کی صبح گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں موت واقع ہوئی۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے پرنسپل ڈاکٹر نصیب چند ڈیگرا نے ایک مقا می خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والی عمر رسیدہ خاتون کو یہاں 25 جون کو لایا گیا تھا اور وہ مسلسل وینٹی لیٹر پر تھی۔ انہوں نے کہا کہ پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا یہ خاتون منگل کی صبح قریب ساڑھے سات بجے انتقال کر گئی۔
پانچ تازہ اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں اب تک کورونا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 101 ہوگئی ہے جن میں سے 89 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 12 جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔
وادی کشمیر میں ضلع سری نگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ 24 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 16 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔
ضلع کولگام میں تیرہ، شوپیاں میں بارہ، بڈگام میں سات، اننت ناگ میں سات، کپوارہ میں پانچ، پلوامہ میں چار اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا ہے

1,300 total views, 0 views today

9 Replies to “جموں وکشمیر: کروناسے5 کی موت، تعداد اموات101

  1. hi!,I love your writing so so much! share we communicate extra approximately your post on AOL?

    I require an expert in this area to unravel my problem.
    May be that’s you! Taking a look forward to look you.

  2. Admiring the time and effort you put into your site and detailed information you present.
    It’s great to come across a blog every once in a while that isn’t the same old
    rehashed material. Excellent read! I’ve saved your site and I’m including your RSS feeds to my Google account.

  3. Today, I went to the beach with my kids. I found a sea shell and gave it to my 4 year old daughter
    and said “You can hear the ocean if you put this to your ear.” She placed the shell to her ear and screamed.
    There was a hermit crab inside and it pinched her ear.

    She never wants to go back! LoL I know this is entirely
    off topic but I had to tell someone!

  4. M.E.C Mon Electricien Catalan
    44 Rue Henry de Turenne
    66100 Perpignan
    0651212596

    Electricien Perpignan

    Hi there, I would like to subscribe for this weblog to get newest updates, so where can i do it please
    help out.

Leave a Reply

Your email address will not be published.