News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

جموں صوبہ میں بارشوں نےتباہی مچائی،3 جان سےگئے

جموں خطے کے پیر پنچال، چناب، ریاسی ، ادہمپور اور بانہال میں شدید بارش نے تباہی مچا دی جس سے 3افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ صوبہ بھر میں املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ۔ کٹھوعہ ضلع کے بسوہلی کے علاقے میں ایک پل اور 13 رہائشی مکانات کوجزوی طور پر نقصان پہنچا۔ بسوہلی کے علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے سے 13رہائشی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ15 خانہ بدوشوں کو دریائے اوجھ کے بیچ سے بچالیاگیا۔ّ ادھم پور میں ایک شخص آسمانی برق گرنے سے ہلاک ہوگیا جس کی شناخت حامد محمد ولد قاسم ساکن پرانڈ موگری کے طور پر ہوئی جبکہ بارش کی وجہ سے ڈبی گلی کے رہائشی کھیم راج کا رہائشی مکان تباہ ہوا۔ضلع ریاسی میں بھی ایک شخص کی ہلاکت ہوئی جو پسی کے نتیجے دب کر لقمہ اجل بن گیا۔ڈپٹی کمشنرریاسی اندوکنول چب نے بتایاکہ گذشتہ رات ضلع میں شدید بارش کے باعث ایک شخص اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔مہلوک کاتعلق مہور علاقہ سے ہے۔ادھربدھ کے روز راجوری اور پونچھ میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ اس دوران منجاکوٹ میں ایک شخص ہلاک ہوا۔35سالہ شخص محمد شوکت ولد محمد حسین ساکن کلر موہڑہ پونچھ راجوری کے منجاکوٹ کے بالائی علاقے کوٹلی میں ڈھوک میں تھا جہاں وہ پسی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔اس دوران چار مویشی بھی مارے گئے۔ضلع مجسٹریٹ راجوری محمد نذیر شیخ نے بتایا کہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ بیس کے قریب مویشی مارے گئے۔انہوں نے مزید بتایاکہ کچھ مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں ، پلوں اور اس سے منسلک ڈھانچے کے علاوہ زرعی اراضی وغیرہ کو بھی نقصان پہنچا۔ضلع مجسٹریٹ پونچھ راہل یادو نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ ضلع بھر میںدرجن کے قریب جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔انہوںنے بتایا’’محمد اسلم کا مویشی شیڈ مینڈھر کے گائوں سنجیوٹ میں گرگیا جس کے نتیجے میں سات جانوروں کی ہلاکت ہو گئی اور اسی طرح کے دیگر واقعات سے متعدد مویشی مارے گئے‘‘۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل پونچھ کے سرنکوٹ کے مستندرہ میں دو گاڑیاں اور ایک مکان کو نقصان پہنچا ہے۔ وادی چناب کے بیشتر پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ منگل سے جاری رہا۔ گول ، گلاب گڑھ۔ مہور اور ادہمپور کے علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ ریاسی کے مہور اور گلاب گڑھ کے علاقوں میں گذشتہ دو روز میں کئی ہلاکتیں ہوئیں جن میں سے ایک کنبے کے تین افراد اور ایک اور شخص پسیوں کی زد میں آنے سے لقمہ اجل بنے ہیں۔

10 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.