News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

جمعہ کے روز “یومِ غضب” میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت

بیت المقدس – ريما مصطفى: مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں فلسطینیوں نے جتّھوں کی شکل میں جمعے کے روز مسجدِ اقصی کا رخ کیا۔ اس موقع پر قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے جب کہ پورے شہر میں عسکری چیک پوسٹیں بھی قائم کر دی گئیں ہیں۔ مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 6 دسمبر کے اعلانِ قُدس کے خلاف احتجاجی ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ ٹرمپ نے اپنے اعلان میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
احتجاجی ریلیوں کے شرکاء اور اسرائیل فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ قابض فوج نے آنسو گیس کے شیل استعمال کیے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی متاثر ہوئے۔
العربیہ کے نمائندے کے مطابق قابض افواج نے باب العامود کے علاقے اور مسجد اقصی کے داخلی راستوں پر موجود فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا۔ اس کے علاوہ نمازیوں کے ساتھ بھی جھڑپیں ہوئیں جن میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیا چیک پوسٹ کے علاوہ الخلیل اور رام اللہ شہروں میں بھی شدید جھڑپیں اور تصادم ہوا۔
فلسطینی گروپوں کی جانب سے امریکی صدر کے اعلانِ قدس کے خلاف احتجاج کے لیے جمعے کے روز “یومِ غضب” منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
ادھر فلسطینی وزارت صحت نے جمعے کی صبح ایک اعلان میں بتایا کہ قابض افواج نے اعلانِ قُدس کے بعد ہونے والے مظاہروں کے دوران دو ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔ وزارت صحت کے بیان کے مطابق بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں زخمیوں کی تعداد 2468 رہی جب میں 514 کو ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ غزہ پٹی میں 301 مظاہرین زخمی ہوئے۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ مغربی کنارے میں براہ راست فائرنگ سے 152 افراد زخمی ہوئے جب کہ غزہ پٹی میں یہ تعداد 111 رہی۔ اس کے علاوہ بقیہ افراد آنسو گیس ، ربڑ کی گولیوں اور بھگدڑ میں گرنے سے زخمی ہوئے۔

1,674 total views, 0 views today

2 Replies to “جمعہ کے روز “یومِ غضب” میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت

  1. My partner and I stumbled over here different web address and
    thought I should check things out. I like what I see so now
    i’m following you. Look forward to going over your web page yet again.

Leave a Reply

Your email address will not be published.