News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

تین سال پرانےکیس میں کشمیریونیورسٹی کاشوپیانی متعلم گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے کشمیر یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو تین سال پرانے ایک مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار شدہ طالب علم کی شناخت جنوبی ضلع شوپیاں کے پنجورہ سے تعلق رکھنے والے عاقب مشتاق ملک ولد مشتاق احمد ملک کے طور پر ہوئی ہے جو کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ بائیو کیمسٹری کے پوسٹ گریجویٹ کورس میں زیر تعلیم ہیں۔

پولیس ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ 2018 میں کشمیر یونیورسٹی کے احاطے میں ملک مخالف اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی ہوئی تھی جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس تھانہ نگین میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام والے قانون کی دفعہ 13 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں عاقب مشتاق ملک ولد مشتاق احمد ملک ساکنہ پنجورہ شوپیاں کو نامزد کیا گیا تھا

78 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.