News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

ترکی: نمرودجھیل مقامی وغیرملکی سیاحوں کا من پسندمقام

ترکی کی نمرود آتش فشانی جھیل فطرت کے ساتھ وقت گزارنے کے خواہش مندوں اور قدرتی حسن کے پرستاروں کی اوّلین ترجیح

ترکی کے ضلع بتلس کی تحصیل تاتوان میں دنیا کی دوسری اور ترکی کی سب سے بڑی آتش فشانی دہانے والی نمرود جھیل مقامی و غیر ملکی سیاحوں کا من پسند مقام بن گئی ہے۔
یورپی منتخب مقامات کے پروجیکٹ EDEN کے دائرہ کار میں “کمالیت ایوارڈ” کی حامل نمرود آتش فشانی جھیل فطرت کے ساتھ وقت گزارنے کے خواہش مندوں اور قدرتی حسن کے پرستاروں کی سرفہرست ترجیح ہے۔

قدرتی حسن و جمال کے ساتھ ساتھ گرم اور ٹھنڈے پانیوں والی جھیلوں، برفانی غار، بھاپ کی چمنیوں، انواع و اقسام کے پرندوں اور نباتاتی تنوع سے دلچسپی لینے والوں کے لئے بھی نمرود جھیل ایک پسندیدہ مقام ہے۔

مقامی و غیر ملکی سیاح شہر کے شور و غُل سے دور جھیل کے منظروالے اور قدرتی حسن سے مالا مال اس علاقے میں خیمہ لگا کر پکنک مناتے اور تعطیل کا لُطف اٹھاتے ہیں

144 total views, 0 views today

One Reply to “ترکی: نمرودجھیل مقامی وغیرملکی سیاحوں کا من پسندمقام

Leave a Reply

Your email address will not be published.