News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

بہار میں گولیوں کی گونج ۔24 گھنٹہ میں دس افرادکا قتل

قتل کی ان وارداتوں میں شمال سے لے کر جنوب بہار تک کے تمام اضلاع شامل ہیں۔ مظفر پور میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پٹنہ میں
پٹنہ
بہار میں مجرموں کے قہرکی داستان بہار کی در و دیوار کرنے لگی ہے ۔ پولیس کو چیلنج دیتے ہوئے مجرموں نے بہار کو پھر سے اپنی قہرسامانی کا مسکن بنالیا ۔ محض 24 گھنٹوں کے دوران مجرموں نے دارالحکومت پٹنہ سمیت دیگر اضلاع میںدس لوگوں کا وحشیانہ قتل کر دیا۔ قتل کی ان وارداتوں میں شمال سے لے کر جنوب بہار تک کے تمام اضلاع شامل ہیں۔ مظفر پور میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پٹنہ میں دو، گیا میں دو اور کےمور، بیگو سرائے میں ایک شخص کا قتل کیا گیا ہے ۔ مجرموں نے سب سے زیادہ تباہی مظفر پور میں برپاکی ہے ۔ پیر کو ضلع کے اہیا پور میں جہاں ڈبل قتل کا واقعہ پیش آیا، وہیں منگل کو بھی مجرموں نے سرعام دو لوگوں کو مار ڈالا۔ منگل کو مجرموں نے اس واقعہ کو کانٹی تھانہ علاقے میں انجام دیا۔ اس سے قبل اہیا پور میں بازار سمیتی میںتاجر چنو کمار اوربینو نگر میں ایک نوجوان کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔دارالحکومت پٹنہ سے ملحق بختیار پور میں بھی مجرموں نے قتل کی واردات کو انجام دیا ہے۔ بختیار پور میں دو کسانوں کا اس وقت قتل کر دیا گیا جب دونوں کھیت کی حفاظت کر رہے تھے۔ پہلے کسان پرکاس یادو (70)کا قتل کیا گیا وہیں بختیار پور میں ہی امیش پنڈت کا بھی قتل بدمعاشوں نے کردیا، واضح ہو کہ گلا ریت کر واردات کو انجام دیا گیا ہے۔ان دو اضلاع کے علاوہ کیمور میں بھی مجرموں نے واقعہ کو انجام دینے میں کوئی کسرنہ چھوڑی ۔واقعہ کو چھیلا تھانہ حلقہ کے تحت مکھراو¿ں گاو¿ں کا ہے۔ گولی لگنے سے نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ نالندہ میں بھی مجرموں نے زمین تنازعہ میں ایک ادھیڑ عمر کا قتل کردیا ہے ۔ گیا کے مگدھ میڈیکل کالج تھانہ حلقہ میں بدنصیب بیٹے نے بدنصیب باپ کو ہی قتل کر دیا۔ بیگو سرائے میں بھی مجرموں نے سسرال آئے ایک شخص کو قتل کر دیا۔اس سے قبل مجرم بہار میں ایک ساتھ قتل کی کئی وارداتوں کو انجام دے چکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں بہار میں جرائم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو کہ حکومت کے لیے دردِ سرثابت ہورہا ہے

2,087 total views, 0 views today

5 Replies to “بہار میں گولیوں کی گونج ۔24 گھنٹہ میں دس افرادکا قتل

  1. It’s perfect time to make a few plans for the long run and it’s time to be happy.
    I have learn this submit and if I could I desire to counsel you
    few fascinating things or tips. Maybe you can write next articles referring to this article.
    I desire to read even more issues about it!

  2. You are so cool! I don’t suppose I’ve read through something like that before. So wonderful to find another person with some original thoughts on this subject matter. Seriously.. many thanks for starting this up. This site is one thing that’s needed on the internet, someone with a little originality!|

Leave a Reply

Your email address will not be published.