News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

بھگوا جرسی کی وجہ سےہاری ٹیم انڈیا: محبوبہ مفتی کی منطق

پی ڈی پی کی لیڈر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا کہ آپ مجھے اندھ وشواسی کہیں ، لیکن اس ( بھگوا ) جرسی نے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت کے سلسلے کو روک دیا
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں انگلینڈ نے ٹیم انڈیا کی جیت کے سلسلہ پر بریک لگادیا ہے ۔ میزبان انگلینڈ کے 337 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا 31 رن سے میچ ہار گئی ۔ ہندوستانی ٹیم کی شکست پر اب چاروں طرف سے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ہندوستانی ٹیم کی شکست پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

پی ڈی پی کی لیڈر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا کہ آپ مجھے اندھ وشواسی کہیں ، لیکن اس ( بھگوا ) جرسی نے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت کے سلسلے کو روک دیا ۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستانی ٹیم کی یہ سات میچوں میں پہلی شکست تھی ۔ حالانکہ وہ اب بھی پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے اور اس شکست سے اس کی صحت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا ہے ۔ ٹیم انڈیا کو اب بنگلہ دیش اور سری لنکا سے میچ کھیلنا ہے ۔ وہیں انگلینڈ نے 8 میچوں میں اپنی پانچویں جیت درج کرلی ہے ۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں اب چوتھے نمبر پر آگیا ہے ، لیکن اس کی سیمی فائنل میں جگہ ابھی یقینی نہیں ہے

871 total views, 0 views today

3 Replies to “بھگوا جرسی کی وجہ سےہاری ٹیم انڈیا: محبوبہ مفتی کی منطق

  1. Its like you read my mind! You appear to know a lot about this, like you wrote the guide in it or
    something. I think that you just can do with some p.c. to force the message house a bit, but instead of that, this
    is fantastic blog. A great read. I’ll definitely be back.

  2. Thank you for the auspicious writeup. It in fact was a amusement
    account it. Look advanced to far added agreeable from you!

    By the way, how can we communicate?

  3. Nice blog here! Also your website quite a bit up very fast!

    What web host are you the use of? Can I am getting your affiliate hyperlink for your host?
    I desire my site loaded up as fast as yours lol

Leave a Reply

Your email address will not be published.