News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

بھارت: کرونا کے ریکارڈ 77 ہزار نئے معاملے

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے دوران ملک میں انفیکشن کے 77 ہزار سے زیادہ نئے معاملے درج ہوئے، حالانکہ رات کی بات یہ ہے کہ اس دوران 60 ہزار سے زیادہ مریض انفیکشن سے صحت مند بھی ہوئے صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جمعہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 77266 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3387501 ہوگئی ہے۔ اس دوران 60177 مریض صحت مند بھ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کورونا سے راحت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2583948 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات صحت مند لوگوں کی نسبت انفیکشن کے نئے معاملوں سے زیادہ ہونے کی وجہ سے سرگرم معاملے 16032 سے بڑھ کر 742023 ہوگئے ہیں۔
ملک کی صرف 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں اس دوران مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے۔ اس دوران 1057 لوگوں کی موت ہونے سے تعداد اموات 61529 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم کیسوں کی تعداد 21.90 فیصد ہے اور انفیکشن سے شفایاب ہونے کی شرح 76.28 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔

9 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.