News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

بھارت: ایک دن میں ریکارڈ 64 ہزارکورونامعاملات

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان ملک میں 64 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جبکہ پہلی بار 53 ہزار سے زیادہ افراد نے اس وائرس کو شکست دی۔
اتوار کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں پہلی بار ایک دن میں وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد 64،399 کیسز آنے سے ان کی تعداد مجموعی 21،53،011 ہوگئی ہے۔ تین دن سے ملک میں لگاتاروائرس کے 61 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ جمعہ کو 62،538 اور ہفتہ کو 61،537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
یہ اطمینان کی بات ہے کہ اسی عرصہ کے دوران ایک ہی دن میں زیادہ سے زیادہ 53،879 افراد کی شفایابی سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 14،80،885 لاکھ ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 861 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 43،379 ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 68.78 فیصد اور موت کی شرح 2.01 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
شفایابی کی شرح میں مستقل اضافے سے کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافے کے باوجود فعال کیسز اتنی تیزی سے نہیں بڑھ رہے ہیں۔ اس کی مثال مہاراشٹرا ہے جہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے ، لیکن کئی دنوں سے تقریباً 1.47 لاکھ فعال کیسز اب بچے ہوئے ہیں

119 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.