News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

بھارت:کروناگراف اوپر،21ہزار نئےکیس، تعداد سواچھ لاکھ

ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا وائرس (Coronavirus) انفیکشن نے تھوڑی راحت دینے کے بعد آج بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ ملک میں پہلی بار ایک دن میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت (Health Ministry) کے اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (Corona) کے 20,903 نئے معاملے سامے آئے ہیں، جبکہ 379 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 25 ہزار 544 ہوگئی ہے۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 18,213 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں کورونا کے اب 2,27,439 ایکٹیو کیس ہیں۔ کورونا وبا سے اب تک 18,213 مریضوں کی موت ہوگئی ہے اور 3,79,891 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ایک غیرملکی اپنے وطن واپس جا چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر نظر آرہا ہے۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کی بات کریں تو مہاراشٹر میں 6330 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ دہلی میں ایک دن میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 2373 ہے۔ تمل ناڈو میں 4343، اترپردیش میں 769، مغربی بنگال میں 649، راجستھان میں 350 اور پنجاب میں 116 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان سب کے درمیان بات یہ ہے کہ کورونا متاثرہ مریضوں کے ٹھیک ہونے کے اعدادوشمار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں کورونا مریضوں کی ریکوری ریٹ 58.24 فیصد ہوگئی ہے

1,249 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.