News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

بھاجپا کا تشویشناک طرزعمل،کشمیری خاموش نہیں رہیں گے:یاسین ملک

سرینگر: لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے کٹھوعہ میں ہندو ایکتا منچ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے معصوم آصفہ کی عصمت پر حملہ کرکے اسے سفاک طریقے پر قتل کردینے والے وردی پوش درندے کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں کو انتہائی شرم ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حیران کن طور پر بی جے پی کے اسمبلی ممبران سے لیکر بھارت کے وزیراعظم کا آفس کھلے طور پرایک عصمت لوٹنے والے اور قاتل کے حق میں نکل رہے ہیںجو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ یہ لوگ اپنے حقیر مفادات کیلئے جموں کو فرقہ پرستی کی نذر کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کوئی مذہب یا اقدارایسے شرم ناک رویے کو برداشت کرسکتا ہے جس کا مظاہرہ جموں کشمیر کی حکمرانی میں پی ڈی پی کی شریک جماعت کررہی ہے۔ فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ کشمیر کے مسلمان جموں میں پید اکئے جارہے حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور جموی مسلمانوں پر اگر کوئی بھی افتاد گرانے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف صف آرا ہونے کیلئے تیار ہیں۔یاسین ملک نے کہا کہ فرقہ پرست قوتوں ،ان کی پولیس اور دوسری ایجنسیوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ کشمیری مسلمان جموں کے مسلمانوں پر کسی حملے کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں کریں گے اور اگر جموی مسلمانوں کو زچ کرنے کا جاری سلسلہ فوراً نہیں روکا گیا تو کشمیری اس کے خلاف منظم و مربوط احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

1,540 total views, 0 views today

2 Replies to “بھاجپا کا تشویشناک طرزعمل،کشمیری خاموش نہیں رہیں گے:یاسین ملک

  1. I have been surfing online more than 2 hours today, yet I never
    found any interesting article like yours. It’s pretty worth enough for me.
    In my opinion, if all website owners and bloggers made good content
    as you did, the internet will be much more useful than ever before.

Leave a Reply

Your email address will not be published.