News ٰآس پاسٰ تازہ ترین کهیل

بنگلہ دیش: شاہد خان آفریدی نے یہ بھی کرنا تھا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد بھی دھماکہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے ایک میچ میں انہوں نے دھواں دھار اننگز کھیل کر گزرے دنوں کی یاد ایک مرتبہ پھر تازہ کردی ۔اپنی اس اننگز کے ذریعہ شاہد آفریدی نے جہاں اپنی ٹیم کو جیت دلائی ، وہیں ایک نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ۔
بی پی ایل کے تیسرے میچ میں جو کومیلا وکٹورینز اور سلہٹ سکسرزکے درمیان کھیلا گیا ، مشکل وقت میں بوم بوم آفریدی نے بہترین بلے باز ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے صرف 25گیندوں پر 39رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔انہوں نے اس میچ میں ایک وکٹ بھی جھٹکا ۔
اس اننگز کے ساتھ ہی شاہد آفریدی نے ٹی 20 کرکٹ میں اپنے چار ہزار رن بھی مکمل کرلئے اور وہ دنیا کے ایسے تیسرے آل راونڈر کھلاڑی بن گئے ، جنہوں نے ٹی 20 میں 300 وکٹیں اور 4000 رن بنائے ہیں ۔ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے براوو پہلے نمبر پر جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر ہیں ۔ براوو کے نام براوو کے نام 6082 رن اور 464 وکٹیں ہیں جبکہ شکیب الحسن نے 4455 رن اور 322 وکٹیں لے رکھی ہیں
علاوہ ازیں شاہد آفریدی ایسے پانچویں پاکستانی کرکٹر بھی بن گئے ہیں ، جنہوں نے ٹی 20 میں 4000 رن بنائے ہیں ۔ ان سے قبل شعیب ملک،احمد شہزاد،عمر اکمل،اظہر محمود،اور محمد حفیظ یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں

2,127 total views, 0 views today

2 Replies to “بنگلہ دیش: شاہد خان آفریدی نے یہ بھی کرنا تھا

  1. A motivating discussion is definitely worth comment.
    There’s no doubt that that you ought to publish more about
    this subject matter, it may not be a taboo subject but typically folks don’t discuss these issues.

    To the next! Cheers!!

  2. Hi, Neat post. There’s a problem along with your site in internet explorer, might test this?

    IE still is the marketplace chief and a huge
    section of other folks will leave out your magnificent writing because of this problem.

Leave a Reply

Your email address will not be published.