News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

بزرگ قائد سید علی گیلانی کی حریت کانفرنس سےعلٰیحدگی

علٰیحدگی نواز لیڈر سید علی گیلانی نے آج کل جماعتی حریت کانفرنس سے علاحدگی اختیار کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ 90 سالہ رہنما 1993 سے حریت کانفرنس کا حصہ تھے اور 2003 میں اس کے تاحیات چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

گیلانی نے اپنے استعفے کی مخصوص وجوہات کا ذکر نہیں کیا ہے۔ گیلانی نے ایک آڈیو پیغام میں کہا ’’موجودہ صورت حال کے پیش نظر میں کل جماعتی حریت کانفرنس سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ میں نے اپنے اس فیصلے کے بارے میں حریت کے تمام حلقوں کو آگاہ کردیا ہے۔‘‘

معلوم ہو کہ حریت کانفرنس آزادی کے حامی سیاسی جماعتوں اور سماجی و سیاسی مذہبی تنظیموں کا اتحاد ہے

85 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.