News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

برطانیہ نےخاشقجی قتل میں ملوث20سعودی حکام پر پابندیاں عائدکردیں

اس عمل درآمد کے ذریعے متعلقہ افراد کے برطانیہ میں داخلے، برطانوی بینکوں کے ساتھ لین دین اور اس ملک کی معیشت سے منافع کمانے جیسے عوامل کی ممانعت لائی گئی ہے
برطانیہ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کے جواز میں سعودی خفیہ سروس کے نائب صدر احمد اسیری اور ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے مشیر عبداللہ الا قحطانی سمیت 20 افراد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

برطانوی دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پابندیاں عائد کرنے والے امریکی میگنٹ سکائی نامی قانون جیسے ایک قانون کے ذریعے بد ترین سطح پر حقوق ِ انسانی کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کو ہدف بنایا جائیگا۔
اس عمل درآمد کے ذریعے متعلقہ افراد کے برطانیہ میں داخلے، برطانوی بینکوں کے ساتھ لین دین اور اس ملک کی معیشت سے منافع کمانے جیسے عوامل کی ممانعت لائی گئی ہے۔
اس طرف بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ برطانیہ پہلی بار یورپی یونین سے ہٹ کر پالیسیوں پر عمل درآمد کرے گا۔

334 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.