News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

بانہال میں کشمیری مشاعرے کا انعقاد مقررین نے صوبہ جموں کے اسکولوں میں کشمیری مضمون کو شامل کرنے کا کیامطالبہ

بانہال:‌ ٹاون ہال بانہال میں عبدالرحیم اعما ء فاونڈیشن کی طرف سے ایک کشمیری مشا عرے کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی صدارت سرکردہ ادیب و شاعر منشور بانہالی نے انجام دی جبکہ تحصیلدار شفیق احمد و سیاسی لیڈر سجاد شاہین علاوہ مشاعرے مقامی شعراء، طلباء اور عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شعراء نے مشاعرے کے دوران اپنے کلام پیش کیا ۔مشاعرے کے بعد مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ شخصیات کی ایک تاثراتی محفل بھی منعقد ہو ئی ۔مشاعرے کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا ۔مشاعرے میں جن شعرا ء نے اپنا کلام سنایا ان میں شمس الدین مجرور ،عاشق حسین عاشق ،علام نبی شاکر، غلام رسول جواد ، شوکت علی شیدا ،ساحل مسرت زبنی،بہار احمد بہار ،دلفگار بانہالی اور منشور بانہالی شامل تھے ۔اس موقع پر علم وادب اور فن سے دلچسپی رکھنے والے تمام سامعین نے علم وادب اور کشمیری زبان کے فروغ کی خاطر عبدالحمیداعما ء فاونڈیشن کی کوششوں کی بھرپور سراہنا کی ۔ مقررین نے حکومت سے اپیل کی کہ اگلے تعلیمی سال سے صوبہ جموں کے اسکولوں میں بھی وادی کے ا سکولوں کی طرح کشمیری مضمون پڑھائے جائیں تاکہ اس زبان کو مزید وسعت ملنے کے ساتھ ساتھ زندہ رکھا جا سکے ۔ اس موقع پر نظامت کے فرائض فاونڈیشن کے صدر ڈاکٹر خالد رسول نے انجام دیئے جبکہ بہار احمد بہار نے پروگرام میں شامل ہونے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

2,658 total views, 0 views today

One Reply to “بانہال میں کشمیری مشاعرے کا انعقاد مقررین نے صوبہ جموں کے اسکولوں میں کشمیری مضمون کو شامل کرنے کا کیامطالبہ

  1. Please let me know if you’re looking for a writer for your
    blog. You have some really great posts and I believe I would be a good asset.
    If you ever want to take some of the load off, I’d really like
    to write some content for your blog in exchange for a link back to mine.

    Please blast me an e-mail if interested. Kudos!

Leave a Reply to ig Cancel reply

Your email address will not be published.