News ٰآس پاسٰ تازہ ترین

بارہمولہ:گھرسےلاپتہ ہوئی9سالہ بچی کی مسخ شدہ لاش جنگل سےبرآمد

پولیس نے 23 اگست کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار اوڑی میں اپنے گھر سے لاپتہ ہونے والی 9 سالہ کمسن بچی کی مسخ شدہ لاش برآمد کرلی ہے۔ بارہمولہ ڈسٹرکٹ پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر کہا ’9 سالہ لاپتہ لڑکی کو بونیار بارہمولہ کے جنگلی علاقہ میں مردہ پایا گیا۔ مہلوک لڑکی شناخت مسکان جان کے بطور کی گئی۔ وہ 23 اگست کو لاپتہ ہوئی تھی۔ پولیس اور فارنسک سائنس لیبارٹری کی ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا ہے‘۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 9 سالہ مسکان کی مسخ شدہ لاش اتوار کی صبح بونیار اوڑی کے تری کنجن جنگل سے برآمد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک لڑکی کو ظاہری طور پر کسی جنگلی جانور نے حملہ کرکے مارا ڈالا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ طبی اور قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد مہلوک کمسن لڑکی کی لاش ورثاء کے سپرد کی گئی۔ انہوں نے بتایا ’واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے‘

1,352 total views, 0 views today

2 Replies to “بارہمولہ:گھرسےلاپتہ ہوئی9سالہ بچی کی مسخ شدہ لاش جنگل سےبرآمد

  1. Thanks on your marvelous posting! I really enjoyed reading
    it, you may be a great author. I will ensure that I bookmark your blog and will often come back later in life.

    I want to encourage that you continue your great job,
    have a nice holiday weekend!

  2. hello!,I really like your writing very so much! percentage we
    keep in touch more approximately your post on AOL? I require
    an expert in this area to solve my problem. Maybe that is you!

    Having a look ahead to peer you.

Leave a Reply

Your email address will not be published.