News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

بارسلونا میں لاکھوں افراد کا دہشتگردی کے خلاف مظارہ اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں،مظاہرے میں سپین کے بادشاہ اوروزیراعظم کی شرکت

بارسلونا (مانیٹرنگ ڈیسک،اے ایف پی ،نیوز ایجنسیاں)سپین کے شہر بارسلونا میں 5لاکھ سے زائد افراد نے دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں ہسپانوی بادشاہ فیلپے ، وزیراعظم ماریانو راخوئے سمیت اہم حکومتی شخصیات نے شرکت ک۔ اامنیجہتی مارچ کے شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے ۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردوں سے ڈرنے والے نہیں، سپین کے عوام متحد ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف ہمیشہ متحد رہیں گے ،ہم امن چاہتے ہیں اور اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں،لاکھوں افراد کے سمندر میں ہر کوئی سانحہ بارسلونا کی مزمت کیساتھ ساتھ سانحے میں ہلاک ہونیوالوں کے پسماندگان سے اظہار یکجہتی کر رہا تھا اور اس عزم کا اظہار کر رہا تھا کہ ہم بارسلونا میں امن و محبت کی فضا کو ہر حال میں قائم و دائم رکھیں گے ۔ اس موقع ہر لاکھوں افراد نے ہلاک ہونیوالوں کی یاد میں جائے حادثہ پر پھول بھی رکھے ۔ پولیس کے مطابق اس مارچ میں شریک ہونے والے افراد کی تعداد اڑھائی لاکھ تھی اور اس مارچ کا نعرہ میں خوف زدہ نہیں ہوں تھا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل اس شہر کو دہشت گرد حملے کا سامنا ہوا تھا جس میں 15 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہو گئے تھے

1,729 total views, 0 views today

4 Replies to “بارسلونا میں لاکھوں افراد کا دہشتگردی کے خلاف مظارہ اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں،مظاہرے میں سپین کے بادشاہ اوروزیراعظم کی شرکت

  1. I haven¦t checked in here for some time since I thought it was getting boring, but the last several posts are good quality so I guess I¦ll add you back to my daily bloglist. You deserve it my friend 🙂

Leave a Reply

Your email address will not be published.