News Uncategorized Weather ٰآس پاسٰ

ایمرجنسی لگانے والی پارٹی خود کو بتارہی ہے گربہ مظلوم

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کو گربہ مظلوم قرار دینے کے پارٹی صدر راہل گاندھی کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ رام کے وجود پر سوال اٹھانے والے اور ایمرجنسی لگانے والے خود کو پانڈو بتا رہے ہیں۔بی جے پی کی ترجمان اور مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس کے 84 ویں عمومی اجلاس میں مسٹر گاندھی کا بیان’ہارے ہوئے کھلاڑی‘ کےطوطے کی طرح دیا گیا بیان ہے جو حقیقت کے برعکس ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس پارٹی کے صدر کا بیان ہے، جس پارٹی کے دور اقتدار میں ایمرجنسی لگائی گئی، جو 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے لئے ذمہ دار ہے، جس کے دور حکومت میں 12 لاکھ کروڑ روپیے کی بد عنوانی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی پالیسی مسئلہ کشمیر کی جڑ ہے، یہ ایسی پارٹی ہے جس کے صدر جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ملک مخالف نعرے لگانے والوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’یہ بہت ہی مضحکہ خیز ہے کہ رام کے وجود پر سوال کھڑا کرنے والی کانگریس خود کو پانڈو بتاتی ہے‘‘۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ کانگریس صدر ووٹ کی خاطر نہ تو ہندوتو کا مذاق اڑانے کا کوئی موقعہ چھوڑتے ہیں، نہ ہی مجاہدین آزادی کا مذاق اڑانے کا کوئی موقعہ گنواتے ہیں یہاں تک کہ وہ عدلیہ کو بھی نہیں بخشتے ہیں۔

2,041 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.