News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

ایران: میزائل راز فاش کرنےپر،رضااصغری کوپھانسی دیدی گئی

ایران میزائل پروگرام سے متعلق معلومات سی آئی اے کے ہاتھ فروخت کرنے کا الزام ثابت ہونے کے بعد رضا اصغری کو پھانسی دے دی گئی ہے: غلام حسین اسماعیل
ایران وزارت دفاع کے محکمہ ایوی ایشن و اسپیس کے ریٹائر ملازم رضا اصغری کو امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی ائی اے کے لئے جاسوسی کے جُرم میں پھانسی دے دی گئی ہے۔
عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیل نے دارالحکومت تہران میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ” رضا اصغری پر، 2016 میں وزارت دفاع کے محکمہ ایوی ایشن و اسپیس سے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل اور اس کے بعد ایران میزائل پروگرام سے متعلق معلومات سی آئی اے کے ہاتھ فروخت کرنے اور اس کے بدلے میں کرنسی وصول کرنے کا الزام ثابت ہونے کے بعد انہیں عدالتی فیصلے کے مطابق گذشتہ ہفتے پھانسی دے دی گئی ہے۔
ترجمان اسماعیل نے محکمہ ایوی ایشن اینڈ اسپیس میں اصغری کے فرائض، گرفتاری اور عدالتی کاروائی کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں

178 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.